Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

امریکی ناکہ بندی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ


عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو طویل کرنے کی خبروں نے مارکیٹ میں بے یقینی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون کے معاہدے کے لیے برینٹ کروڈ 52 سینٹ اضافے کے بعد 111.78 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ جولائی کے معاہدے کی قیمت 104.84 ڈالر فی بیرل رہی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 57 سینٹ اضافے کے بعد 100.50 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس سے قبل بھی تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جو مسلسل سات دن تک بڑھتی رہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے اس کی بندرگاہوں تک بحری آمد و رفت کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس ممکنہ اقدام سے عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

ادھر سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا مستقبل امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور پالیسی فیصلوں پر منحصر ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *