Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

جرنلسٹس سہولت ڈیسک کا قیام خوش آئند اقدام ہے، محمد عبیداللہ میرانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)

کورنگی پریس کلب کراچی کے صدر محمد عُبیداللہ میرانی نے حکومت سندھ کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کی سہولت کے لیے جرنلسٹس سہولت ڈیسک کے قیام اور رابطہ نمبرز جاری کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

صدر کورنگی پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ اطلاعات سندھ کی جانب سے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے سہولت ڈیسک کا قیام ایک مثبت اور قابل ستائش قدم ہے، ہم اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورنگی پریس کلب رواں سال 16 اکتوبر کو اپنے قیام کے بارہ سال مکمل کر رہی ہے۔ گزشتہ گیارہ سال سے پریس کلب اپنی مدد آپ کے تحت صحافتی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس دوران کورنگی، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کی پچاس لاکھ سے زائد آبادی کے بنیادی مسائل، پانی، بجلی، گیس، سیوریج، سڑکوں، تعلیم، صحت اور امن و امان سے متعلق عوامی مسائل کو مسلسل اجاگر کیا گیا ہے۔

محمد عُبیداللہ میرانی نے کہا کہ اس طویل عرصے کے دوران پریس کلب کو مالی مشکلات سمیت کئی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ حق و سچ کی صحافت کی پاداش میں بعض ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے جن کا پریس کلب نے صبر و استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اس کے باوجود گزشتہ گیارہ برسوں کے دوران محکمہ اطلاعات سندھ کو متعدد بار مکمل فائلیں اور درخواستیں جمع کرائی گئیں، تاہم تاحال کوئی سالانہ گرانٹ، ایکریڈیشن کارڈ یا دیگر سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال صرف کورنگی پریس کلب کی نہیں بلکہ سندھ بھر کے چھوٹے پریس کلبوں کو بھی اسی قسم کی مشکلات درپیش ہیں۔

صدر کورنگی پریس کلب نے امید ظاہر کی کہ نئے قائم کردہ سہولت ڈیسک سے صحافیوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سہولت ڈیسک کو عملی طور پر فعال اور مؤثر بنایا جائے اور چھوٹے رجسٹرڈ پریس کلبوں کو بھی بڑے پریس کلبوں کے مساوی سالانہ گرانٹ، ایکریڈیشن کارڈ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *