Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقداماتبلیدہ میں گھر پر راکٹ حملہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحقآبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیاخیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقیدجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقداماتبلیدہ میں گھر پر راکٹ حملہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحقآبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیاخیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقیدجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

وزیراعظم آج ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے

وزیراعظم آج ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے
پیکج کے تحت 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا

وزیراعظم شہبازشریف اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی پیکج کا اعلان آج کریں گے۔گھر کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیے جا سکیں گے۔

پیکج کے تحت 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا۔ پہلے دس برس میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے دس برس میں نارمل مارک اپ ہو گا۔

25 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔ 50 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 32 ہزار 997 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔

75 لاکھ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 49 ہزار 497 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔ 1 کروڑ قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 65 ہزار 996 روپے ماہانہ واپس قسط ادا کرنا ہو گی۔

گھر کےلیے قرض حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہے، قرض کی رقم سے دس مرلہ پلاٹ کی خریداری یا دس مرلہ بنا ہوا گھر خریدا جا سکے گا۔

90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور دس فیصد انفرادی طور پر کرنا ہو گی۔ اسلامک و کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض مل سکے گا۔

قرض حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس یا پیمنٹ سے قبل کوئی ادائیگی کرنا شرط نہیں ہو گی، اسٹیٹ بینک اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کی مانیٹرنگ ہو گی۔

گھر کےلیے قرض حاصل کرنے کےلیے آن لائن درخواست دینا ہو گی، آن لائن درخواست دینے کے بعد قرض کےلیے حتمی منظوری تک ایک ماہ کا وقت لگے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *