Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

مانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکت

علامہ خورشید کمال کا علمی و روحانی مشن عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا عزم، فریحہ کمال

مانچسٹر (سپیشل رپورٹر) برطانیہ کے معروف شہر مانچسٹر میں ماہر ماحولیات ڈاکٹر انجینئر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر ایک پروقار علمی و ادبی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعرہ محترمہ عابدہ شیخ نے کی جبکہ پاکستان سے تشریف لانے والی ممتاز سکالر اور علامہ خورشید کمال اکیڈمی کی بانی چیئرپرسن محترمہ فریحہ کمال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے میزبان ڈاکٹر انجینئر ممتاز حسین نے اپنے خطاب میں محترمہ فریحہ کمال کی علمی، تحقیقی اور روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد گرامی علامہ خورشید کمال کے علمی و روحانی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خورشید کمال ایک باکمال اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر تھے جنہوں نے اسلامی علوم کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات کے بعد ان کی دخترِ نیک اختر فریحہ کمال ان کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ممتاز حسین نے بتایا کہ علامہ خورشید کمال اکیڈمی اسلامی علوم اور دینی و روحانی تعلیمات کی اشاعت کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر علامہ خورشید کمال کی جانب سے قرآنِ پاک کے مفہوم کو پنجابی زبان میں منظوم انداز میں پیش کرنے کے منفرد علمی کام کا ذکر کیا، جسے علمی و ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ مہمانِ خصوصی محترمہ فریحہ کمال نے اپنے خطاب میں علامہ خورشید کمال اکیڈمی کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے والد گرامی کے علمی و روحانی مشن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ انہوں نے روحانی سکون، قلبی اطمینان اور انسانی باطن سے متعلق اپنی تحقیق کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس موضوع کو اسلامی نقطۂ نظر سے مزید وسیع کرنے کے لیے علمی و تحقیقی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر فریحہ کمال نے علامہ خورشید کمال کے پنجابی منظوم قرآنی مفہوم سے منتخب آیات پیش کیں تو حاضرین نے گہری دلچسپی اور توجہ سے سماعت کی اور اس منفرد علمی و ادبی کاوش کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر صدرِ مجلس محترمہ عابدہ شیخ نے حمد و نعت سمیت اپنا منتخب شعری کلام، غزلیں اور نظمیں پیش کیں، جسے حاضرین نے بھرپور پذیرائی دی۔ بعدازاں تقریب پرتکلف ظہرانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *