Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں سات روزہ خصوصی آگاہی مہم جاری


والدین محکمہ صحت کی جانب سے جاری مفت ویکسینیشن مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ڈاکٹر ظفر اقبال وزیر

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنوں میں چیپ آرگنائزیشن کے تعاون سے عالمی حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں سات روزہ خصوصی آگاہی مہم جاری ہے۔محکمہ صحت اور چیپ آرگنائزیشن کی مشترکہ کاوشوں کے تحت مختلف علاقوں میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔اس مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال وزیر، ڈاکٹر وہاب خان اور طاہر رشید مروت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مفت ویکسینیشن مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین نہ صرف اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں بلکہ اپنے اردگرد کے دیگر بچوں کو بھی ویکسینیشن کے لیے راغب کریں اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ان ٹیکوں کے ذریعے خسرہ، تپ دق (ٹی بی)،

 

نمونیا اور دیگر خطرناک بیماریوں سے مؤثر بچاؤ ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بروقت ویکسینیشن نہ صرف بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے بلکہ ایک صحت مند اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ پروگرام مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ہر طبقہ اس سے مستفید ہو سکے۔محکمہ صحت نے اپنے پیغام میں والدین پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں اور غلط فہمیوں سے بچیں اور مستند طبی معلومات پر بھروسہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین محفوظ، مؤثر اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ طریقہ علاج ہیں جو لاکھوں بچوں کی زندگیاں بچا چکے ہیں۔
چیپ آرگنائزیشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایسی آگاہی مہمات کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جائے گا تاکہ ہر بچہ مہلک بیماریوں سے محفوظ رہے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *