Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

زرداری کا دورہ چین، اقتصادی تعاون و مفاہمتی یادداشتیں خوش آئندہیں، نورالعین خالق


ایبٹ آباد()پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ ایبٹ آباد کی صدر نورالعین خالق نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے کامیاب دورہ چین کو پاکستان کی معاشی اور سفارتی سمت کے تعین میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر مملکت کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے بلکہ یہ قومی معیشت، سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور علاقائی استحکام کے لیے بھی ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم ہے۔ نورالعین خالق کے مطابق پاکستان اس وقت جن معاشی چیلنجز، تجارتی خسارے اور ترقیاتی ضروریات سے گزر رہا ہے، ایسے میں چین جیسے قابلِ اعتماد دوست ملک کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط کا فروغ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران اقتصادی تعاون، تجارت، زرعی ٹیکنالوجی، پانی کی فراہمی اور سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے۔ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط مستقبل میں پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔نورالعین خالق نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی رفتار میں اضافہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔aنہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مفاہمتی یادداشتوں پر اصل پیش رفت ان کے مؤثر اور شفاف عملدرآمد سے ممکن ہے، لہٰذا حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ ان معاہدوں کے ثمرات عام عوام تک پہنچائیں، خصوصاً زراعت، توانائی، پانی اور صنعت کے شعبوں میں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا یہ دورہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کی طرف ایک اہم اور مثبت پیش رفت ہے، جو درست حکمت عملی کے ساتھ ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کر سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *