Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

مدارس کے خلاف اقدامات ناقابل قبول ہیں،جمعیت کوئٹہ


کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کے زیرِ صدارت ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا جبکہ دینی مدارس کے حوالے سے حکومت کی ظالمانہ اور جانبدارانہ پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کی بلدیاتی انتخابی حلقہ بندیوں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے متعلق مشاورت، جماعتی نظم و ضبط، تنظیمی فعالیت اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد مرکزی مجلس فقہی کے سربراہ وضلعی سرپرست مفتی محمد روزی خان حاجی بشیراحمد کاکڑ حافظ رشید احمد مولانا حفیظ اللہ مولانا محمد ایوب ایوبی شیخ عبدالاحد سمیت مجلس عاملہ کے کثیر تعداد اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ 30 اپریل بروز جمعرات صبح 10 بجے محمدی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں ضلع کوئٹہ کے تمام دینی مدارس کے مہتممین اور مدارس کےناظمین کا نہایت اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں مدارس کو درپیش حالیہ حکومتی مسائل، چیلنجز اور تحفظات پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے ان کے مؤثر حل اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا تعین کیا جائے گا۔ اجلاس میں یونٹوں کی سطح پر جماعت کو مزید فعال منظم اور متحرک بنانے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ مختلف یونٹس کی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔ تمام یونٹوں کے ذمہ داران اور اراکین کو تاکید کی گئی کہ جماعتی نظم و ضبط اور تنظیمی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت یا سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔ ٹاؤنز سطح پر عظیم الشان علماء کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام یونٹس کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان پروگرامات کی بھرپور کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے منظم اور مؤثر جدوجہد کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہمیشہ مظلوم محکوم اور پسے ہوئے طبقات کی موثر آواز رہی ہے۔ باطل جابر اور استحصالی قوتوں کے ظلم و جبر کے سامنے جماعت کی قیادت ہر دور میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف حکومتی جبر ناروا اقدامات اور انتقامی روش کسی صورت قابل قبول نہیں جمعیت علماء اسلام اپنی بالائی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ہر سطح پر بھرپور منظم اور موثر جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور دینی مدارس ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ مدارس اسلام کے قلعے علم کے مراکز اور قوم کی دینی و اخلاقی تربیت کے مضبوط ادارے ہیں۔ مدارس کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی میں بھی ناکام و نامراد ہوئے اور آئندہ بھی رسوائی ان کا مقدر ہوگی۔اجلاس میں جماعتی نظم، بلدیاتی انتخابات، تنظیمی استحکام اور دیگر امور کے حوالے سے نہایت اہم فیصلے کیے گئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *