Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس کے زیرِ اہتمام تربت میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد


ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) مکران اسکاؤٹس کے زیر اہتمام تربت میں منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے لیے ایک اہم سیمینار منعقد کیا گیا،جس میں کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں قبائلی عمائدین، مقامی سیاسی و سماجی شخصیات، اساتذہ، ڈاکٹرز، دانشوروں اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 450 افراد نے شریک تھے۔

سیمینار کا بنیادی مقصد ضلع کیچ بالخصوص تربت میں نوجوانوں کے درمیان منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام اور اس کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔

سیمینار کے پینل میں مسلم بلوچ (ہمت مسلم ریہیب سینٹر)، ڈاکٹر شعیب کاشانی (اسسٹنٹ پروفیسر نفسیات، ڈی ایچ کیو)، احمد شاہ (سینئر پروگرام اسسٹنٹ، کولمبو پلان) اور نعمان حنیف (جوائنٹ ڈائریکٹر، کوسٹل ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اے این ایف) شامل تھے۔مقررین نے اپنے خطاب میں منشیات کے سماجی، نفسیاتی اور طبی نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو اس ناسور سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔

پینل ممبران نے انٹرایکٹو سیشن میں شرکاء کے سوالات کے واضح اور مدلل جوابات دیے، جس سے شعوری آگاہی میں اضافہ ہوا۔

شرکاء نے سیمینار کو نہایت موثر اور بروقت اقدام قرار دیتے ہوئے اس اہم کاوش پر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *