Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) روہڑی کے قریب نیشنل ہائی وے پر موٹروے انٹرچینج کے نزدیک ایل پی جی باؤزر میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے بعد چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ڈپٹی کمشنر سکھر نادر خان شہزاد اور ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں اس موقع پر سید کمیل حیدر شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر زخمیوں کو نجی اسپتال یا ایئر ایمبولینس کے ذریعے دوسرے شہر منتقل کیا جائے گا تاکہ انہیں بروقت اور بہتر علاج کی سہولت میسر آسکے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے انٹرچینج کے قریب ریسکیو 1122 کے مراکز قائم کیے جائیں گے، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی باؤزر کہاں سے آیا، اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ڈپٹی کمشنر سکھر نادر خان شہزاد نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ کی اولین ترجیح زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد ایل پی جی باؤزر کے ڈرائیور تھے، جبکہ حادثے میں دیگر گاڑیوں کے ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات اور ایل پی جی باؤزر کی آمد و رفت سے متعلق حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *