Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نوازبلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز

شمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردی

کوئٹہ(بیوروچیف) معروف وکیل، سماجی کارکن شمائل ترین ایڈووکیٹ نے حالیہ دورۂ کوئٹہ کے دوران سریاب کے علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی لوگوں، خواتین اور بچوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ براہِ راست مکالمہ کیا۔شمائل ترین نے علاقے کے لوگوں سے ان کی اپنی زبان میں گفتگو کرکے نہ صرف ان کے ساتھ رابطہ قائم کیا بلکہ ان کے مسائل، احساسات اور خیالات کو سمجھنے کی کوشش بھی کی۔ اس موقع پر وہ بچوں میں گھل مل گئیں اور خواتین سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ دوستانہ ماحول میں وقت گزارا، جس پر مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں بھرپور محبت اور پذیرائی ملی۔دورے کا ایک اہم پہلو ریاست اور عوام کے باہمی تعلق، اعتماد اور مثبت مکالمے کے حوالے سے گفتگو بھی تھا۔ شمائل ترین نے مقامی آبادی کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ریاست کے بارے میں پائے جانے والے تصورات پر تبادلۂ خیال کیا اور باہمی رابطے اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس دورے کو عوام کے قریب جانے، مقامی آبادی کی بات سننے اور فاصلے کم کرنے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سماجی سطح پر ایسے رابطے مختلف طبقات کے درمیان اعتماد، مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔شمائل ترین ایڈووکیٹ کی اس سرگرمی نے اس امر کو اجاگر کیا کہ عوام کے ساتھ براہِ راست رابطہ، ان کی زبان میں گفتگو اور ان کے درمیان وقت گزارنا مثبت سماجی تعلقات کے قیام کا مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *