Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاسوات: کبل تھانے کے قریب دھماکہ، متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہپیپلز پارٹی کشمیر میں جمہوریت کے استحکام اور کشمیریوں کے سیاسی و بنیادی حقوق کی ضامن ہے‘بخت محمد کاکڑکوئٹہ شدید گرمی، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے عذاب میں مبتلا، شہری مشکلات کا شکارانجمن تاجران بلوچستان کا 7 اور 8 اگست کو کوئٹہ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلانآزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاریمکران کی سیاست: کارکردگی اور عوامی توقعاتہنہ اوڑک ولی تنگی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، احتجاج کے باعث شاہراہ بندخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیا

ضلع کورنگی غیر قانونی افغان باشندوں کا گڑھ بن گیا بااثر حلقوں کی سرپرستی میں متوازی نظام قائم


کراچی رپورٹ
محمد عُبيــــدالله میرانی

کراچی کا ضلع کورنگی اس وقت غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث سیکیورٹی اداروں کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں کی واپسی کے واضح احکامات کے باوجود ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں ہزاروں غیر رجسٹرڈ افغان باشندے نہ صرف روپوش ہیں بلکہ مبینہ طور پر منظم مافیاز کے ساتھ مل کر علاقے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہے ہیں عباسی ہوٹل اور قبضہ مافیا کا گٹھ جوڑ ذرائع کے مطابق ضلع کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع عباسی ہوٹل اس وقت مشکوک سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے ہوٹل کا مالک جو علاقے میں بدنام قبضہ مافیا کے طور پر جانا جاتا ہے قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو ملازمت پر رکھے ہوئے ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عناصر کو ضلع کے بعض بااثر اور طاقتور حلقوں کی بھرپور سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث یہ گروہ قانون کی گرفت سے آزاد ہو کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور زمینوں پر قبضے جیسے معاملات میں ملوث ہے متاثرہ علاقے اور کچرا مافیا کا نیٹ ورک علاقائی ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ ضلع کورنگی کے گنجان آباد علاقوں بشمول مدینہ کالونی نورانی بستی کورنگی ڈھائی نمبر اور چھ نمبر میں کچرا اٹھانے کا پورا نظام ان غیر قانونی افغان باشندوں کے کنٹرول میں آ چکا ہے یہ گروہ نہ صرف فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے بلکہ شہریوں سے کچرا اٹھانے کے نام پر زبردستی بھاری ماہانہ رقم بھی بٹور رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں افغان باشندوں کی اس منظم مداخلت نے ایک متوازی نظام قائم کر دیا ہے جو براہِ راست مقامی انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے بچوں کے اغوا کی رپورٹس اور سنگین سیکیورٹی خدشات ضلع کورنگی کے مکینوں کی جانب سے بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کی حالیہ رپورٹس نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق چونکہ ان غیر قانونی تارکینِ وطن کا کوئی سرکاری ریکارڈ یا بائیو میٹرک ڈیٹا موجود نہیں اس لیے یہ سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے بعد باآسانی روپوش ہو جاتے ہیں سیکیورٹی ماہرین کا ماننا ہے کہ ضلع کورنگی جیسے صنعتی اور گنجان آباد علاقے میں غیر دستاویزی افراد کی موجودگی اور ان کی فٹ پاتھوں پر رہائش کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اربابِ اختیار سے فوری مداخلت کی اپیل اہلِ علاقہ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ ڈی جی رینجرز اور ایس ایس پی کورنگی سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ضلع بالخصوص مہران ٹاؤن اور ملحقہ بستیوں میں فوری طور پر گرینڈ کلین اپ آپریشن کیا جائے ضلع کورنگی میں مقیم تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو فوری گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے ان عناصر کی سرپرستی کرنے والے بااثر افراد اور عباسی ہوٹل جیسے مراکز کو فوری سیل کر کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے فٹ پاتھوں اور عوامی مقامات کو مافیا کے قبضے سے واگزار کروا کر کچرا اٹھانے کے سرکاری نظام کو بحال کیا جائے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ان منظم گروہوں اور ان کے طاقتور پشت پناہوں کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا گیا تو ضلع کورنگی میں امن و امان کی صورتحال ناقابلِ کنٹرول ہو سکتی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *