Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

اخبار پڑھنے سے طلبہ کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور ان میں تنقیدی سوچ پروان چڑھتی ہے، غلام محمد نوندانی


میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلنے والے معروف تعلیمی ادارے فاس دی ہوپ اسکول اینڈ کالج میرواہ گورچانی کی جانب سے طلبہ کو اخبارات کی اہمیت سے روشناس کرانے کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام کیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ نے نوٹس بورڈ پر روزانہ مختلف قومی اخبارات آویزاں کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کے نتیجے میں طلبہ میں خبریں پڑھنے کا رجحان نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد نئی نسل کو قومی و عالمی حالات سے باخبر رکھنا اور ان میں مطالعے کی عادت کو فروغ دینا ہے۔نوٹس بورڈ کے سامنے طلبہ کی بڑی تعداد جمع ہو کر خبریں پڑھتی اور آپس میں تبادلہ خیال کرتی نظر آتی ہے جو ان کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔ گیارہویں جماعت کے طالب علم حسیب اللہ اسد نے بتایا کہ انہیں کھیلوں کے صفحات خاص طور پر پسند ہیں-جبکہ طالب علم ونود نے تجارتی و صنعتی خبروں میں دلچسپی ظاہر کی۔اس حوالے سے استاد عبدالحمید کمبھار کا کہنا تھا کہ جدید دور میں موبائل اور انٹرنیٹ کے بڑھتے استعمال کے باعث اخبار بینی کا رجحان کم ہو چکا ہے ایسے میں اسکول انتظامیہ کا یہ اقدام نہایت اہم اور قابلِ ستائش ہے۔ادارے کے پرنسپل غلام محمد نوندانی نے کہا کہ اخبار پڑھنے سے طلبہ کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے اور ان میں تنقیدی سوچ پروان چڑھتی ہے جو موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر تعلیمی ادارے بھی اس طرز کے اقدامات اپنائیں گے تاکہ نئی نسل کو باشعور اور باخبر بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *