Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

کوہِ چلتن میں قدرتی ٹیولپس کھل اُٹھے، محکمہ جنگلات کی عوام سے حفاظت کی اپیل


رپورٹ: سمیرا راجپوت
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ چلتن نیشنل پارک، میاں غنڈی پارک اور کوہِ چلتن کے دامن میں کھلنے والے قدرتی ٹیولپس (مقامی نام: گواڑخ) کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدرتی مناظر نہ صرف سیاحت کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ شہریوں کے لیے ذہنی سکون کا اہم وسیلہ بھی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد کا رخ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں لوگ اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں۔
تاہم، بعض افراد کی جانب سے پھول توڑنے اور پودوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ رویے نہ صرف قدرتی حسن کو متاثر کرتے ہیں بلکہ اسے ایک قومی اثاثے کے طور پر نقصان بھی پہنچاتے ہیں۔
محکمہ کے فوکل پرسن نے کہا کہ قدرتی وسائل اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت ہیں اور ان کی حفاظت ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ پارک کے ماحول کو صاف رکھا جائے، پھولوں اور درختوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور جنگلی حیات کے قدرتی مسکن کا احترام کیا جائے۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیولپس اور دیگر نباتات ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں، جو فضا کو صاف رکھنے، درجہ حرارت کو متوازن رکھنے اور مختلف جانداروں کو خوراک و پناہ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
محکمہ جنگلات نے خبردار کیا ہے کہ پارک کے قدرتی حسن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے ایک بار پھر اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *