Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیصحت کے شعبے میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بخت محمد کاکڑثقافت تقسیم کا ذریعہ نہیں لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا بہترین وسیلہ ہے ،راحیلہ درانیحکومت عوام کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکی ہے اراکین بلوچستان اسمبلیخواتین کی مہارتوں کو تسلیم کئے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،گورنر بلوچستانامن دشمن عناصر کے عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دینگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

مریم نواز کا صوبے میں فلمی صنعت کے فروغ کے لیے بڑے اور انقلابی منصوبے کا اعلان

مریم نواز کا صوبے میں فلمی صنعت کے فروغ کے لیے بڑے اور انقلابی منصوبے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں فلمی صنعت کے فروغ کے لیے ایک بڑے اور انقلابی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منصوبہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر قائم کیا جائے گا جسے ملک کا پہلا مکمل اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن ہب قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق اس منصوبے کے تحت فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے تمام شعبوں کو ایک ہی چھت تلے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستان کی فلمی صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور وی ایف ایکس کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جس سے بیرون ملک انحصار کم ہوگا اور مقامی سطح پر اعلیٰ معیار کی پروڈکشن ممکن بن سکے گی۔

اس کے علاوہ شوٹنگ کے لیے متنوع سیٹس، قدرتی مناظر اور ایک مرکزی جھیل بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے جبکہ بین الاقوامی ایونٹس اور ایوارڈ شوز کے انعقاد کے لیے جدید کنونشن ہالز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔

مزید برآں میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول کے قیام سے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس منصوبے کو تخلیقی معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ہزاروں براہِ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا بلکہ پاکستان کو عالمی میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں مقام دلانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو یکجا کر کے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور اس منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے احیاء میں سنگِ میل ثابت ہوگا اور جدید سہولیات کے ذریعے فلم سازوں کو عالمی معیار کے مطابق کام کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے بالخصوص سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز محنت اور وژن کے باعث یہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے جس پر پوری فلمی برادری ان کی مشکور ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *