Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے بحران کے باوجود معاشی صورتحال کو مؤثر انداز میں سنبھالا۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی معیشت پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی پینل ڈسکشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشرق وسطیٰ تنازعے کو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا سپلائی شاک قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے توانائی کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا، ابتدائی سبسڈی کے بعد قیمتوں کو حقیقت کے مطابق ایڈجسٹ کیا گیا جبکہ مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا نظام جاری ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق یورو بانڈ کی ادائیگی بغیر کسی دباؤ کے مکمل ہوئی اور بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے اعتماد بحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر ٹرانزٹ ٹریفک میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مارچ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترسیلات زر مستقل حل نہیں، برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ اصل چیلنج اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد ہے، جس کے لیے ٹیکس نظام میں بہتری اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے پر کام جاری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کا عمل جاری ہے، جبکہ صنعتی شعبے میں مستقل سبسڈی کے خاتمے اور مسابقتی نظام اپنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیرف اصلاحات اور عالمی منڈی سے انضمام پر پیش رفت جاری ہے، جبکہ ملک میں شمسی توانائی کی پیداوار 8 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے اور قابل تجدید توانائی کے فروغ پر توجہ دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں زرعی آمدن ٹیکس سے متعلق قانون سازی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 28 سرکاری اداروں کو نجکاری کے لیے پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سپرد کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ آبادی میں اضافہ اور ماحولیاتی تبدیلی اہم چیلنجز ہیں، جبکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *