Banner

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جبکہ چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,730 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے تک آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,371 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 130 روپے سستی ہو کر 7,934 روپے اور 10 گرام چاندی 111 روپے کم ہو کر 6,802 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us