Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچبہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچ

ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی، پاسداران انقلاب

تہران: ایران کے فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی، جس سے کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور یہ اقدام بحری قزاقی کے مترادف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت سمندری آمد و رفت کو منظم کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا، اور اگر اس کی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے اس بیان سے خلیجی خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور خصوصاً تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز اور خلیج عمان عالمی توانائی سپلائی کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہیں ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *