Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالشاہد ۔ پردۂ سیمیں کا روشن چراغتم کوئی کام کیوں نہیں کرتے؟ہائی جیکنگ سازش کا سیاہ داستان قسط4لاش ایک مذمت سوپٹرول ریلیف عوام دوست حکومتی پالیسی کا روشن باباخبارات کا بے دریغ استعمال اور بے حرمتیبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاکپی ٹی آئی ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

بھارت کی مودی حکومت نے بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر منہ کھول دیا

بھارت کی مودی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد پہلی بار مشرق وسطیٰ بحران پر منہ کھول دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے اسرائیل کا نام لیے بغیر لبنان میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا کہ لبنان میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں پریشان کن ہیں ، عالمی قوانین، ملکی سلامتی اور خود مختاری کا احترام ضروری ہے ۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت موجودہ صورتحال کے رخ کو “انتہائی تشویشناک” سمجھتا ہے، خصوصاً اس لیے کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی امن فوج میں دستے فراہم کرتا ہے اور لبنان کے امن و سلامتی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود لبنان پر اب تک کے شدید ترین فضائی حملے کیے ۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 254 ہو گئی ہے جبکہ 1165 افراد زخمی ہوئے ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *