Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمی

ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان روانہ

ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی غرض سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا سے پاکستان جاتے وقت طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ امید ہے کہ صدر کی ہدایت پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہا ہوں، ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ دوران مذاکرات اگر ایران نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا، اگر ایران نے ہمیں ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *