Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان صوبہ نورستان اور کنڑ میں سرحدی چوکیاں چھوڑ کر فرار

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان طالبان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

افغان میڈیا ’افغانستان انٹرنیشنل‘ کے مطابق پاکستانی فورسز کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کے بعد افغان طالبان نورستان اور کنڑ صوبوں میں سرحدی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ طالبان نہ صرف سرحدی چوکیاں خالی کرکے پسپائی اختیار کر گئے بلکہ مساجد میں چھپنے اور عام شہریوں کے روپ میں علاقوں سے فرار ہونے کی کوشش بھی کی۔

افغان میڈیا کے مطابق قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور اپنی عبرتناک شکست چھپانے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ طالبان رجیم کی غفلت کے باعث مقامی آبادی فاقہ کشی کی زد میں تھی اور اس نے مدد کے لیے پاکستانی سیکیورٹی فورسز سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے خلاف حالیہ کارروائیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ اب کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا سرپرستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *