Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستانی سفارتکاری کے دنیا بھر میں مثبت اثرات، تیل کی قیمت میں 19 فیصد تک کمی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جس سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت پاکستان کی فعال اور مؤثر سفارتکاری کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے تاکہ جاری تنازعات کے مستقل حل کے لیے باضابطہ مذاکرات کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس اقدام کو امن و استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کا باعث بنیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف اپنی کارروائیاں دو ہفتوں کے لیے معطل کرنے کو تیار ہے، بشرطیکہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، محفوظ اور فوری طور پر کھولنے پر آمادہ ہو۔ انہوں نے اس پیش رفت کو دو طرفہ جنگ بندی قرار دیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر حملے روک دیے جائیں تو ایران بھی اپنی کارروائیاں معطل کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ آبنائے ہرمز سے محدود مدت کے لیے محفوظ آمدورفت ممکن بنائی جائے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست مذاکرات اسلام آباد میں ہونے پر اتفاق کیا گیا ہے، جہاں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے گا۔ یہ مذاکرات 10 اپریل سے شروع ہو کر تقریباً دو ہفتے جاری رہ سکتے ہیں۔

ادھر جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی ہے، جسے خطے میں کشیدگی میں کمی کا فوری اثر قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین نے بھی اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی سفارتکاری کو اہم کامیابی قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ عمل خطے میں مستقل امن کی راہ ہموار کرے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *