Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

کراچی: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں فوری مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 12 ہزار 920 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔ غیر معمولی تیزی کے باعث ٹریڈنگ کو عارضی طور پر ایک گھنٹے کے لیے معطل بھی کرنا پڑا۔

بعد ازاں کاروبار بحال ہونے پر بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار 404 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

عالمی سطح پر بھی جنگ بندی کے اثرات نمایاں رہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 15.9 فیصد کمی کے بعد یہ 92.30 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ امریکی خام تیل 16.5 فیصد کمی کے ساتھ 93.80 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ قیمتوں میں کمی آئی ہے، تاہم یہ اب بھی تنازع سے پہلے کی سطح سے بلند ہیں۔

ادھر ایشیا پیسیفک خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی زبردست بہتری دیکھی گئی، جاپان کا نکئی 225 انڈیکس 4.5 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 5.5 فیصد بڑھ گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی برقرار رہی تو عالمی معیشت کو مزید استحکام مل سکتا ہے، تاہم کشیدگی دوبارہ بڑھنے کی صورت میں مارکیٹس ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *