Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان امن کا پیامبر بن گیا، امریکا اور ایران 2 ہفتے کی جنگ بندی پر رضا مند

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جسے انہوں نے دو طرفہ سیز فائر قرار دیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی۔ پاکستان کی قیادت، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کو مذاکرات پر آمادہ کیا گیا، جس سے ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال دیا گیا۔

امریکی صدر کے مطابق اگر ایران آبنائے ہرمز کو مکمل، محفوظ اور فوری طور پر کھولنے پر آمادہ ہوتا ہے تو امریکا دو ہفتوں کے لیے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں معطل رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی امن معاہدے کے لیے پیش رفت ہو رہی ہے اور ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجویز بھی موصول ہوئی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف حملے روک دیے جائیں تو تہران بھی اپنی کارروائیاں معطل کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس پیش رفت کے تحت ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات اسلام آباد میں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جو 10 اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد ایک حتمی اور پائیدار امن معاہدہ طے کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن کے قیام کی جانب اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ دونوں فریقین نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں بھی مثبت ردعمل دیکھنے میں آیا، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ جنگ بندی برقرار رہی تو خطے میں استحکام آئے گا، تاہم کشیدگی میں دوبارہ اضافہ عالمی معیشت پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *