Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

سولر انرجی پر جانا بہتر ہے لیکن کیا کریں ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں سولر انرجی کی جانب جانا بہتر راستہ ہے، تاہم موجودہ حالات میں حکومت کو مختلف مجبوریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر صارفین اور دیگر بجلی صارفین کے درمیان توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، جبکہ کیپسٹی ادائیگیوں کے باعث حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں سولر پینلز پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس زیر بحث آیا۔ یہ نوٹس پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے پیش کیا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے حکومتی مؤقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سولر پر ٹیکس 18 فیصد کے بجائے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا ہے، اور نئی پالیسی کا اطلاق صرف نئے صارفین پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سولر ٹیکس کے نفاذ کے پیچھے کئی معاشی وجوہات کارفرما ہیں۔

اس موقع پر سید نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ جب بجلی مہنگے اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ذرائع سے پیدا ہو رہی ہے تو پھر گرین انرجی کی حوصلہ شکنی کیوں کی جا رہی ہے؟ انہوں نے اسے ممکنہ طور پر اینٹی سولر پالیسی قرار دیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *