Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
موسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان صفدر کی عمران خان سے کل ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد (ویب ڈیسک): اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی ان سے کل دوپہر 2 بجے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے اپنے مؤکل سے ملاقات کی اجازت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے جیل حکام کو فوری ہدایات جاری کر دیں۔

سماعت کے دوران نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید اشرف اور رافع مقصود بھی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ وکیل صفدر نے دلائل کا آغاز کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت اپنی مصروفیات کے مطابق تاریخ مقرر کرتی ہے، تاہم وکیل کو ہدایت کی کہ وہ پہلے اپنے مؤکل سے ملاقات کریں تاکہ مؤثر انداز میں عدالت کی معاونت کر سکیں۔

عدالت نے عندیہ دیا کہ اپیل کی سماعت جلد مقرر کی جائے گی اور اگر دلائل شروع ہوئے تو سات دن کے اندر فیصلہ سنانے کی کوشش کی جائے گی۔ مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *