Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیوکالت کا شعبہ ،انصاف یا ناانصافی؟آپﷺ بحیثیت عالمی مدبر و سفارت کارTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانی

آبنائے ہرمز بند رہنے کے باوجود ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، وال اسٹریٹ جرنل

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے جاری کشیدگی کے تناظر میں عندیہ دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز بند رہنے کے باوجود جنگ کے خاتمے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل نے ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کیا جائے، چاہے آبنائے ہرمز فوری طور پر بحال نہ بھی ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے نزدیک آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے مزید فوجی کارروائیاں تنازع کو طویل کر سکتی ہیں اور یہ عمل چار سے چھ ہفتوں کی موجودہ ٹائم لائن سے بھی آگے بڑھ سکتا ہے، اسی لیے فوجی آپشن ترجیح نہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکمت عملی میں ایران کی بحری اور میزائل صلاحیت کو محدود کرنے کے بعد تہران پر سفارتی دباؤ بڑھانا شامل ہے تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے اور کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایران کے بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ امریکا اپنے اتحادیوں پر بھی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *