Banner

6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: 71 سال بعد پی آئی اے کا لندن فضائی آپریشن دوبارہ بحال ہوگیا، اور پہلی پرواز پی کے 785 325 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی۔

اس پرواز کے موقع پر سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا۔ افتتاحی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ایک خوش نصیب مسافر کو 660 سی سی گاڑی پیش کی گئی، جبکہ دیگر مسافروں کو بھی تحائف دیے گئے۔

تقریب میں پی آئی اے کنسورشیئم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سیکریٹری دفاع نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ممالک اور عوام کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے بھی لندن آپریشن پر پی آئی اے کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ سہولت برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانیوں کے لیے اہم ہے۔

پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے تین اور لاہور سے ایک پرواز چلائی جائے گی۔ لندن پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی منزل تھی اور اس روٹ سے پی آئی اے کا تعلق 71 سال پرانا ہے۔


6 سال بعد پی آئی اے کا لندن کا فضائی آپریشن بحال

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us