Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتایندھن کی بچت کے لیے اسکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہموٹر سائیکل سواروں کے لیے خوشخبری! 100 روپے سستے پیٹرول کے لیے بڑی شرط ختماقلیتوں کے نام پر شراب کے پرمٹ جاری کرنے کے خلاف مسیحی برادری کا شدید احتجاجسریاب روڈ پر واقع MCB بینک کودن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیااختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت

اکرام الدین کا یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں تارکین وطن کی ہلاکت پر اظہار افسوس

اکرام الدین کا یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں تارکین وطن کی ہلاکت پر اظہار افسوس

26 افراد کو کریٹ کے قریب یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے ریسکیو کیا جو قابل تعریف ہے۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی

یورپ(انٹرنیشنلڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں 22 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی حادثہ یونان کے ساحل کے قریب پیش آیا جس دوران 26 افراد کو کریٹ کے قریب یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے ریسکیو کیا۔بچ جانے والے افراد نے یونانی کوسٹ گارڈ کو بتایا کہ وہ 6 روز تک سمندر میں ربڑ کی کشتی میں محصور رہے جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سمندر میں پھینک دی گئی تھیں۔اس موقع پر وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ یونان کے ساحل کے قریب کشتی حادثے میں تارکین وطن کی ہلاکت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا 26 افراد کو کریٹ کے قریب یورپی سرحدی ایجنسی کے جہاز نے ریسکیو کیا جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سمندر میں پھینکنا انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ ہے کہ جو لاشیں سمندر میں پھینک دی گیی ہے اس پر نوٹس لیں لاشوں کی تذلیل قابل مذمت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *