Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

گلوکار سیف علی خان انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کا گڈ ول ایمبیسیڈر مقرر

گلوکار سیف علی خان انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کا گڈ ول ایمبیسیڈر مقرر

اس موقع پر مفاہمتی یادداشت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سیف علی خان نے دستخط کیے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے پشاور کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار سیف علی خان کے چچا صفدر خان باغی ،ارشد خان، حشام عثمان خان کو گورنر ہاؤس میں خصوصی دعوت دی گئی، جو ایک خوشگوار اور حوصلہ افزا موقع ثابت ہوا۔اس موقع پر پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے پرستارہ گلوکار و فنکار ہیرو سیف علی خان کو انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کا گڈ ول ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا، جبکہ اس پروقار تقریب میں مفاہمتی یادداشت پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور سیف علی خان نے دستخط بھی کیے۔اس پروقار تقریب کے دوران گورنر فصل کریم کنڈی اور ہلال احمر کے ڈنئیرز فرزند علی خان ، عابدالرحمن کنڈی کی نگرانی میں نوجوان فنکار سیف علی خان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور روایتی چترالی ٹوپی ،پٹھانی چادر پہنائی گئی ،حلال احمر ریسکیو ریڈ جیکٹ اور اعزازی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔اس کامیابی پر سیف علی خان کے چچا صفدر خان باغی پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی نائب صدر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور تمام حلال احمر کابینہ و منتظمین کا خصوصی پر شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ سپر سٹار ہیرو سیف علی خان پہلے ہی PSL کرکٹ لیگ کی بہترین ٹیم پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی کی جانب سے یوتھ برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر ہو چکے ہیں، جو ان کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *