Banner

جس محفل میں آپ کی قدر، اہمیت، توجہ اور آپکی موجودگی کی کمی یاد لوگوں کو نہ ہو تو، آپکو پھر ان نا پسندیدہ لوگوں کی اس محفل میں دوبارہ ہرگز نہیں جانا چاہیے

featured
Share

Share This Post

or copy the link

جس محفل میں آپ کی قدر، اہمیت، توجہ اور آپکی موجودگی کی کمی یاد لوگوں کو نہ ہو تو، آپکو پھر ان نا پسندیدہ لوگوں کی اس محفل میں دوبارہ ہرگز نہیں جانا چاہئیے

تحریر ،سینئر جرنلسٹ عبدالحمید مگسی

انسان ایک سماجی مخلوق ہے، وہ تنہائی سے زیادہ تر اچھے لوگوں کی محفلوں میں جانا پسند کرتا ہے،
اچھے لوگوں سے ملنا، بات کرنا، نئے لوگو سے تعلق بنانا اس کی فطرت میں شامل ہے،
مگر ہر وہ محفل انسان کے لیے مناسب موضوع نہیں ہوتا ہے،
کچھ محفلیں انسان کو احساس عزت، پیار، محبتیں دیتی ہیں،
اور کچھ محفلیں انسان کی عزت، وقار اور باٹننے والی محبتیں ہم سے ہمیشہ کیلئے چھین لیتی ہیں۔

زندگی میں لوگوں کی میل جھول اور انکے پیش آنے والے رویوں سے ہمیں ہمیشہ یہ بات سیکھنا سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہمیں کہاں سب سے زیادہ اور بےحد محبتیں، توجہ اہمیت ملتا ہے تو ہمیں وہاں جانا چاہیے،

اور جہاں آپکو سونے، ہیرے کی برتنوں میں کھانا دیا جائے اور وہاں آپکی کوئی اہمیت، توجہ اور محبت نہ ملے تو وہاں ہرگز نہیں جانا چاہیے۔

ہر جگہ یا محفلوں میں جانا ضروری نہیں ہوتا ہے،
اور ہر تعلق کو نبھانا بھی لازم نہیں ہوتا ہے،
بعض اوقات ہم صرف اس لیے محفلوں کا حصہ بنتے ہیں،
کہ کہیں لوگ ہمیں مغرور نہ سمجھیں،
یا تعلق خراب نہ ہو جائے،
مگر اس کوشش میں ہم خود کو کھو دیتے ہیں،
وہ محفل جہاں آپ کی بات کو اہمیت نہ دی جائے،
جہاں آپ کے خیالات کو نظر انداز کیا جائے،
جہاں آپ کی موجودگی بےمعنی ہو کوئی اہمیت و توجہ نہ ہو تو،
وہاں بیٹھنا اور وہاں جانا اپنے آپ سے ناانصافی ہے،

قدر ہمیشہ محسوس کروائی جاتی ہے،
یہ کسی اعلان کی محتاج نہیں ہوتی،
ایک نظر، ایک جملہ، ایک رویہ ہی کافی ہوتا ہے،
یہ بتانے کے لیے کہ آپ اہم ہیں یا نہیں،
اگر آپ کسی محفل میں جائیں،
اور کوئی آپ کی طرف توجہ نہ دے،
آپ کی بات کو کاٹ دیا جائے،
یا آپ کو مسلسل نظر انداز کیا جائے،
تو یہ ایک واضح اشارہ ہے،
کہ وہاں آپ کی قدر اور جگہ نہیں ہے،
اور جہاں قدر اور آپکی کوئی اہمیت نہ ہو،
وہاں رکنا اپنے وقار کو گرانے کے مترادف ہے اور کچھ نہیں ہے،
ہم اکثر یہ سوچ کر خاموش رہتے ہیں،
کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا،
لوگ بدل جائیں گے،
یا ہمیں سمجھنے لگیں گے،
مگر حقیقت اس کے برعکس ہوتا ہے،
جو لوگ شروع سے ہی آپکی کوئی قدر نہیں کرتا ہے تو،
وہ اکثر اور کبھی بھی آپکی قدر نہیں کریگا،
اور جن لوگوں کے دلوں میں آپکے لئے کوئی جگہ اہمیت نہ ہوتا ہو تو ان لوگوں کے دلوں میں کبھی بھی آپکے لئے کوئی بھی جگہ اور اہمیت نہیں ہوگا،
اکثر وہ لوگ آپکو کسی محفل میں بھی کوئی جگہ نہیں دینگے کیونکہ انکے دل کاغذ کی طرح صاف نہیں ہوتا ہے۔
اپنی اہمیت اور مقام کو پہچاننا ضروری ہے،
یہ وہ دولت ہے جو ہر انسان کے پاس ہوتی ہے،
مگر ہر کوئی اس کی حفاظت نہیں کر پاتا ہے،
ہم دوسروں کو خوش کرنے کیلئے،
اپنی خوشی ان پر قربان کر دیتے ہیں،
دوسروں کی محفل سجانے کیلئے،
اپنی اہمیت اور مقام کو نظر انداز کر دیتے ہیں،
یہی وہ لمحہ ہوتا ہے،
جہاں انسان کو رک جانا چاہیے،
اور خود سے سوال کرنا چاہیے،
کہ کیا یہ سب میرے لیے درست ہے یا نہیں ہے؟
اگر جواب “نہیں” ہو،
تو پھر اس محفل کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دینا چاہیے،
کیونکہ خود کی اہمیت اور مقام سب سے پہلے ہے،
خاموشی سے ان لوگوں سے اور اس محفل سے ہمیشہ کیلئے دور ہو جانا چاہیے،
کبھی خود کو کمزور نہیں ہونا چاہیے،
جبکہ یہ اس وقت ایک بہت مضبوط فیصلہ کرنا چاہیے،

جو ہر کوئی نہیں کر سکتا،
بعض لوگ آپ کے جانے پر بھی،
آپ کو روکنے کی زحمت بھی نہیں کرتے ہیں،
یہی سب سے بڑا ثبوت ہوتا ہے،
کہ آپ ان کے لیے کوئی اہم نہیں تھے،
ایسے لوگوں کیلئے خود کو تھکانا انکے بارے میں کچھ سوچنا یا افسوس کرنا انکے لئے اپنے دل کو دکھ دینا،
اور اپنی انا کو مجروح کرنا،
کسی بھی طرح درست بات نہیں ہے،
زندگی میں وہی لوگ بہت اچھے اور اپنے ہوتے ہیں،
جو آپ کی موجودگی کو محسوس کیا کریں،
آپ کی بات کو سنیں،
اور آپ کو اہمیت توجہ اور خاص مقام دیا کریں،
ایسی محفلیں بہت کم ہوتی ہیں،
مگر ہیرے زیادہ بہت ہی قیمتی یادیں ہوتی ہیں،
اور انہی اچھے لوگوں اور محفل میں وقت گزارنا چاہیے،
ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ،
آپکی مسلسل خاموشی بھی ایک نا پسندیدہ لوگوں کیلئے خاص ایک پیغام ہوتا ہے،
آپ کا ان لوگوں سے دور ہو جانا بھی ان ناپسندیدہ لوگوں کو بھی ایک جواب ہوتا ہے،
ہر بات زبان سے کہنا ضروری نہیں ہوتا ہے،
کچھ فیصلے خاموشی کے عمل سے بھی کیے جاتے ہیں،
جب آپ ایسی نا پسندیدہ لوگوں کی محفل چھوڑ دیتے ہیں،
جہاں آپ کی قدر نہ اہمیت اور توجہ نہ ہو،
تو دراصل آپ کو ایسے نا پسندیدہ لوگوں سے خود کو بچا لیتے ہیں،
آپ اپنے دل و دماغ راحت کی سکون دیتے ہیں،
اور اپنا مقام اہمیت کو محفوظ رکھتے ہیں،

یہ دنیا کبھی خالی نہیں ہوتا ہے،
یہاں ہر انسان کیلئے کوئی نہ کوئی کہیں نہ کہیں خاص مقام اور جگہ ضرور ہوتا ہے،
بس شرط یہ ہے کہ آپ اپنی جگہ اور اپنا اونچائی کا مقام خود پہچانیں اور بنائیں ان نا پسندیدہ لوگوں سے سے اپنا ایک الگ دنیا بنا لیں،
جہاں آپ کی خصوصی اہمیت، توجہ ہو تو،
وہیں آپ کی اصل جگہ اور اعلیٰ مقام ہے،
اور جہاں آپ کو نظر انداز کیا جائے،
وہاں جانا یا ٹھہرنا ضروری نہیں ہوتا ہے،
آخر میں یہی کہنا کافی ہے،
کہ انسان کو اپنی قدر خود کرنی چاہیے اور اپنا مقام خود بنانا چاہیے،
کیونکہ جب آپ خود کو اہم سمجھیں گے،
تو دنیا بھی کے لوگ بھی آپ کو اہم سمجھے گی،
اور جہاں آپ کی اہمیت، توجہ نہ ہو،
وہاں دوبارہ بلکل بھی نہیں جانا چاہیے،
یہ آپکی دانشمندی، خودداری اور وقار کی خصوصی علامت میں سے ایک ہے۔

جس محفل میں آپ کی قدر، اہمیت، توجہ اور آپکی موجودگی کی کمی یاد لوگوں کو نہ ہو تو، آپکو پھر ان نا پسندیدہ لوگوں کی اس محفل میں دوبارہ ہرگز نہیں جانا چاہیے

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us