Banner

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کا آغاز: ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے تحت پاکستان میں 5G اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان بھر میں 300 سے زائد 5G سائٹس فعال ہیں جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس بھی شروع ہو چکی ہے۔

جاز کی 180 اور زونگ کی 150 5G سائٹس فعال ہو چکی ہیں، اور 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں 5G سروس دستیاب ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے اس آغاز کو ملک کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا اور وزیرِاعظم، وزارت آئی ٹی، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق 5G اسپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ نیلامی میں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ان مقامی اور عالمی سرمایہ کاریوں کے تسلسل سے ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار استحکام کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کا آغاز: ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us