Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کاشف حیدری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، کاشف حیدری
بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کاروباری دباؤ کے پیشِ نظر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، ترجمان مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان
حکومت مستقل بنیادوں پر عوام اور تاجر دوست پالیسیاں وضع کرے تاکہ معیشت کو استحکام ملے اور کاروباری طبقہ یکسوئی کے ساتھ اپنی کاروبار جاری رکھ سکے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ موجودہ حالات میں معیشت کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ، حکومت مستقل بنیادوں پر عوام اور تاجر دوست پالیسیوں کو اپنائے تاکہ معیشت کو استحکام مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی، بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروباری دباؤ نے تاجروں اور عام آدمی کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے، ایسے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی ممکنہ اضافے کے اثرات براہِ راست روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس موقع پر قیمتوں میں اضافہ کر دیتی تو اس کا بوجھ فوری طور پر عوام اور تاجر برادری پر منتقل ہوتا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آتا جس سے حالات مزید گھمبیر ہو جاتے۔ کاشف حیدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی سا اضافہ بھی ٹرانسپورٹ اور کاروباری لاگت پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی اور تاجر دونوں شدید بحران کا شکار ہو جاتے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تاجر برادری اور عوام پہلے ہی بجلی و گیس کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کے باعث معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے میں قیمتوں میں اضافہ تباہ کن ثابت ہوتا اور کاروباری سرگرمیاں مزید سست روی کا شکار ہو جاتیں۔ انہوں نے حکومت کے اس فیصلے کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وقتی طور پر مہنگائی کے نئے طوفان کو روکنے میں مدد ملے گی تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مستقل بنیادوں پر عوام اور تاجر دوست پالیسیاں وضع کرے تاکہ معیشت کو استحکام ملے اور کاروباری طبقہ یکسوئی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *