Banner

ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛ ٹرمپ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر بلیک میلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ایران اب معاہدہ چاہتا ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کو یہ راستہ کھولنا ہی پڑے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر نہ ہوتے تو امریکہ کو شدید نقصان پہنچ چکا ہوتا، جبکہ ان کی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کیں اور کئی خطرناک عناصر کو ملک سے نکالا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں دنیا بھر کے خطرناک افراد کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دی گئی، تاہم اب ایسی پالیسیوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت مؤقف اپنایا گیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران 9 طیارے گرائے گئے اور ان کی مداخلت سے بڑی تباہی ٹل گئی۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ جنگ رکوانے سے لاکھوں جانیں بچیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکی فوجی بھیجنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ جنگ طویل نہیں بلکہ چند ہفتوں تک محدود رہ سکتی ہے، تاہم آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛ ٹرمپ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us