Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا

بھارت-میانمار سرحد پر بارڈر فینسنگ ٹیم پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

بھارت-میانمار سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے میں مصروف آسام رائفلز کی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ چانگلانگ ضلع میں پانگساو پاس کے قریب بارڈر پلر 172 کے مقام پر پیش آیا، جہاں بارڈر فینسنگ کا کام جاری تھا۔ حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کر کے ٹیم کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے میں کم از کم چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ناگا علیحدگی پسند تنظیم NSCN-KYA نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جو ماضی میں بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔

واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ اور سیکیورٹی آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ چانگلانگ ضلع کو پہلے بھی شورش اور باغیوں کی سرگرمیوں کا مرکز سمجھا جاتا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت-میانمار سرحد پر باڑ لگانے کے منصوبے کو بعض مقامی حلقوں کی مخالفت کا بھی سامنا ہے، جبکہ علیحدگی پسند گروہ “ناگالم” کے قیام اور مکمل آزادی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق سرحدی علاقوں میں گھات لگا کر حملے اور آئی ای ڈی دھماکے ماضی میں بھی فورسز کے لیے خطرہ رہے ہیں، اور حالیہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ NSCN-KYA اب بھی سرگرم اور خطرناک گروہ ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *