Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے ناماختیارات کے استعمال میں آئین کو ہرصورت مقدم رکھا جائے، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالتملک میں سیلاب کا الرٹ جاری، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہپاکستان اور لبنان کا دہشتگردی، منشیات اور سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقحاجی عبد الواحد لالا بقضائے الٰہی انتقال کر گئے،نمازِ جنازہ آج ادا ہوگیجنگِ ستمبر کا 15واں روز؛ پاک فوج کی زبردست مزاحمت، بھارت پسپاشدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب؛ وزیراعظم کی تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایتخمیس مشیط، ابہا اور طائف پر میزائل و ڈرون حملے، 13 افراد زخمیقلات میں مسلح افراد نے شاہراہ بند کرکے چار ڈرائیور اغوا کرلیےعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نام

پاکستان کی درخواست پر 2 ایرانی رہنماؤں کو امریکی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا، عالمی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران کے دو اہم عہدیداروں کو ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا گیا، جسے ممکنہ مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو پاکستان کی درخواست پر اس فہرست سے ہٹایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو باور کرایا کہ اگر یہ اہم شخصیات نشانہ بن گئیں تو سفارتی عمل متاثر ہوگا اور مذاکرات کا راستہ مکمل طور پر بند ہو سکتا ہے۔

پاکستان نے واشنگٹن پر زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے ان رہنماؤں کا محفوظ رہنا ناگزیر ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو کشیدگی کم کرنے کے لیے محتاط رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے، تاکہ خطے میں حالات مزید خراب نہ ہوں۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، جس کا مقصد جنگ بندی اور مذاکرات کے امکانات کو برقرار رکھنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *