Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگیکوہاٹ پولیس لائن دھماکا، وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمتصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاج

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مہنگا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت آج جمعہ کے روز نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

نجی ٹی وی رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات مقامی سطح پر بھی پڑ سکتے ہیں، جس کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے پاس مارچ کے مہینے کے لیے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، تاہم عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے نے حکومت کو قیمتوں پر نظرثانی پر مجبور کر دیا ہے۔ اس وقت عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے اور ایندھن کے استعمال میں کمی کے لیے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں کم فیول استعمال کی حکمت عملی کے تحت اسلام آباد میں آج سرکاری تعطیل رکھی گئی ہے جبکہ حکومت نے جیٹ فیول اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا تعین عالمی اوسط نرخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت گزشتہ ہفتے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے، جس کے بعد مزید اضافے کے امکانات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *