Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدیکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابسینیٹ میں سرحدی تجارت کی بحالی اور 30 ہزار وفاقی ملازمتوں کا اعلان خوش آئند ہے، سینیٹر جان محمد بلیدی

عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، میر سلیم کھوسہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی مسلسل جدوجہد کا حصہ ہے، آنے والے وقت میں بلوچستان کو خوشحال اور پرامن صوبہ بنانے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے علاقے میں عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان میں مخلوط حکومت قائم ہے اور تمام اتحادی جماعتیں ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ہی طاقت کا اصل سرچشمہ ہیں اور عوام کے بغیر منتخب نمائندوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ ان کے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں تاکہ علاقے کے لوگ باآسانی ان سے ملاقات کرکے اپنے مسائل پیش کرسکیں اور ان کے حل کے بعد واپس جائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ منتخب نمائندے ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں خارجہ اور داخلی امور کے حوالے سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

میر سلیم کھوسہ نے مزید کہا کہ بھارت بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے مذموم مقاصد کے لیے حالات خراب کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے، تاہم ایسی سازشیں ماضی میں کامیاب ہوئیں اور نہ آئندہ کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے قربانیاں دے کر بیرونی مداخلت کو بے نقاب اور ناکام بنا رہے ہیں اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *