Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیاڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا

سپریم کورٹ، 25 سالہ لڑکی کے قتل کا ملزم شک کی بنیاد پر بری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2016 میں فیصل آباد کے ایک گاؤں میں 25 سالہ سائمہ بی بی کے قتل کے مقدمے میں ملزم منور حسین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا اور ٹرائل کورٹ سمیت ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے سائمہ بی بی کو چھری سے قتل کیا تھا۔ ان کے مطابق مقتولہ کا شوہر، دیور اور ایک تیسرا شخص واقعے کے گواہ تھے۔

جسٹس ملک شہزاد نے گواہوں کے کردار اور واقعات کی تفصیلات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ملزم نے ان کی موجودگی میں واردات کی تو انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ عدالت نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مقتولہ کو دوپٹے سے باندھنے کے دعوے کے باوجود میڈیکل رپورٹ میں دوپٹے کے نشانات کا ذکر نہیں تھا اور دوپٹے کو فرانزک معائنے کے لیے بھی نہیں بھیجا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مطابق مقتولہ کی موت واقعے کے بیان کردہ وقت سے پہلے ہوچکی تھی۔ عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ مدعی کی جانب سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے ملزم منور حسین کی درخواست کو اپیل میں تبدیل کرکے منظور کرلیا اور قرار دیا کہ اگر وہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، جسے ہائیکورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ نے شواہد اور مقدمے کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد دونوں عدالتوں کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *