Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیاڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا

کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئے

کوئٹہ: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مزید دو مسافر کوچز کو ڈرائیوروں سمیت مسلح افراد کی جانب سے یرغمال بنائے جانے اور مسافروں کو کھلے میدان میں چھوڑ دینے کے واقعے پر ٹرانسپورٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق مسلح افراد دونوں کوچز کے ڈرائیوروں کو اپنے ہمراہ لے گئے، جبکہ مسافروں کو کھلے میدان میں بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا، جس سے مسافر کوچز کی سکیورٹی اور مسافروں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ معروف ٹرانسپورٹرز حبیب اللہ بادیزئی، حاجی میر اکبر لہڑی، حاجی نصر اللہ دھوار اور دیگر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر کوچز کو پیش آنے والے ایسے واقعات نے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو شدید پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ ایک طرف مسافر اپنی منزل تک محفوظ پہنچنے کے لیے سفر کرتے ہیں، تو دوسری جانب راستے میں انہیں ایسے سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو کھلے میدان میں چھوڑ دینا اور ڈرائیوروں کو اپنے ہمراہ لے جانا انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے، جس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے۔ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ مختلف چیک پوسٹوں پر تلاشی کے نام پر گاڑیوں کو گھنٹوں روک کر رکھا جاتا ہے، جس کے باعث مسافر کوچز مقررہ کانوائے سے بچھڑ جاتی ہیں۔ ان کے مطابق طویل انتظار اور غیر ضروری تاخیر کے باعث گاڑیوں کی ترتیب متاثر ہوتی ہے اور مسافر کوچز کو راستے میں سکیورٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹوں پر تلاشی کے عمل کو مؤثر، تیز رفتار اور منظم بنایا جائے تاکہ گاڑیاں کانوائے سے الگ نہ ہوں اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ حبیب اللہ بادیزئی، حاجی میر اکبر لہڑی، حاجی نصر اللہ دھوار اور دیگر ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ بار بار ایسے واقعات پیش آنے کے باوجود اگر مسافر کوچز اور ان کے ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا تو ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد میں عدم تحفظ کا احساس مزید بڑھے گا۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بے حسی کا مظاہرہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث مسلح افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، یرغمال بنائے گئے ڈرائیوروں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچز کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *