Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلات: خان آف قلات کے ولی عہد شہزادہ محمد کے اغوا کی اطلاعات، پولیس ذرائعسرداری نظام کے خاتمے پر تقریر برداشت نہ ہوئی، جان بوجھ کر کورم کی نشاندہی کی گئی، مولانا ہدایت الرحمان بلوچڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیاقلات: خان آف قلات کے ولی عہد شہزادہ محمد کے اغوا کی اطلاعات، پولیس ذرائعسرداری نظام کے خاتمے پر تقریر برداشت نہ ہوئی، جان بوجھ کر کورم کی نشاندہی کی گئی، مولانا ہدایت الرحمان بلوچڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

سیوی (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح سیوی میں بھی 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے آفیسر کلب تک ریلی نکالی گئی، جس میں ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، اساتذہ کرام، طلباء اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا آغاز ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک منظم ریلی نکالی گئی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آفیسر کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم، کشمیر کے پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی اقدامات کی مذمت اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے پرجوش نعرے بازی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ 27 اکتوبر کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا اور دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتِ حال کی جانب مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج کی کشمیر میں آمد اور بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام ہر سال یومِ سیاہ مناتے ہیں، جبکہ پاکستان اس دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے ڈپٹی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکےانہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں ان کے حقِ خودارادیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کی حمایت جاری رکھے گی ریلی میں ضلعی افسران، قبائلی عمائدین، اساتذہ، طلباء اور شہریوں کی بھرپور شرکت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ سیوی کے عوام بھی کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *