Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیاڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا

بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
قلات سنگداس چیک پوسٹ ٹرانسپورٹروں اور چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے عذاب بن چکا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ
قلات سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ بھتہ خوری کادھندہ عروج پر ہے، بلاجواز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ال بلوچستانٹرانسپورٹرز
کوئٹہ: آل بلوچستان بے روزگار یونین، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی، آل بلوچستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور منی مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے سنگداس پولیس چیک پوسٹ ضلع قلات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ چیک پوسٹ ٹرانسپورٹروں اور چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے لیے عذاب بن چکی ہے، جہاں مبینہ بھتہ خوری کے باعث ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے آل بلوچستان بے روزگار یونین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز اور محنت کش ڈرائیوروں کو مبینہ استحصال سے نجات دلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ آل بلوچستان بے روزگار یونین کے صدر میر زبیر لانگو، جنرل سیکرٹری لطیف شاھوانی، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی، حاجی نصر اللہ دھوار، علی محمد اچکزئی، حاجی لعل محمد مشوانی، آل بلوچستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی داؤد کرد، حاجی یاسین بنگلزئی، نور محمد، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمد شاھوانی، نائب صدر خدائیداد شاھوانی، حاجی عطا اللہ کاکڑ، منی مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی بابو رئیسانی، صدر قدیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری یونس پٹھان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا کہ سنگداس پولیس چیک پوسٹ پر چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر بلاجواز تنگ کرنے اور ان سے بھتہ وصول کرنے کی شکایات انتہائی تشویش ناک ہیں۔ محنت مزدوری کرکے اپنے خاندانوں کا پیٹ پالنے والے ڈرائیور پہلے ہی مہنگائی، کاروباری مشکلات اور اخراجات میں اضافے سے پریشان ہیں، ایسے میں انہیں مزید مشکلات سے دوچار کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے، جبکہ راستوں میں قائم چیک پوسٹوں پر مبینہ غیر قانونی وصولیوں اور بلاجواز روک ٹوک سے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔چھوٹی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کے لیے روزگار جاری رکھنا مشکل بنتا جا رہا ہے، جس کے منفی اثرات نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کاروبار بلکہ عام شہریوں اور محنت کش طبقے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ مشترکہ اعلامیہ میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ سنگداس پولیس چیک پوسٹ کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے، مبینہ بھتہ خوری اور ڈرائیوروں کو بلاجواز تنگ کرنے کے واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
آئی جی بلوچستان پولیس اور دیگر احکام سے اپیل کی گئی ہے۔ کہ ٹرانسپورٹرز اور بے روزگار یونین کے محنت کشوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز نہ کیا جائے اور سنگداس پولیس چیک پوسٹ کو فوری ختم کرکے ڈرائیوروں کو بلاخوف و خطر روزگار جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *