Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیاڈپٹی کمشنر الیاس کبزئی کی قیادت میں سیوی میں کشمیر ریلی، عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارک باد، اسلام آباد میں گلدستہ پیشکفر کا مکر اور اسلام کا نصرکچھی، بولان میں دل دہلا دینے والا واقعہ شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 کم سن بچے قتلکوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر بسیں مسلح افراد لے گئےعالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی قبضہ ختم کروائے، سید صادق آغااین ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادقبلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز نے قلات سنگداس چیک پوسٹ ختم کرنے کا مطالبہ کردیالکپاس کسٹم چیک پوسٹ پر زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے، ٹرانسپورٹرزسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا

این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادق

این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان سے کٹوتی قبول نہیں، پروفیسر حلیم صادق
بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صوبائی جنرل سیکرٹری
بلوچستان پہلے ہی معاشی بدحالی، پسماندگی اور محرومیوں کا شکار ہے۔عوام پاکستان پارٹی
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے وفاقی حکومت کی جانب سے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے سے کٹوتی کی خبروں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی، معاشی بدحالی اور مسلسل نظرانداز کیے جانے جیسے سنگین مسائل کا شکار ہے، ایسے حالات میں صوبے کے مالی وسائل میں مزید کمی کی خبریں تشویش ناک اور عوام کے احساس محرومی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا اہم صوبہ ہے، جس کے عوام نے ہمیشہ ملک کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، لیکن بدقسمتی سے صوبے کو آج بھی بنیادی سہولیات کی کمی، بے روزگاری، غربت، تعلیم اور صحت کے ناکافی وسائل سمیت متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے عوام کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے بجائے اگر صوبے کے مالی وسائل میں کمی کی گئی تو اس سے ترقیاتی عمل مزید متاثر ہوگا اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصے کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے، کیونکہ صوبے کی وسیع جغرافیائی حدود، منتشر آبادی، بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور طویل عرصے سے موجود پسماندگی کے پیش نظر اسے اضافی توجہ اور وسائل کی ضرورت ہے۔بلوچستان کو اس کے جائز مالی وسائل کی فراہمی صوبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور احساس محرومی کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق کسی بھی فیصلے میں بلوچستان کے آئینی اور مالی حقوق کو مقدم رکھا جائے اور صوبے کے حصے میں کمی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی وضاحت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہونا چاہیے جو صوبے کے معاشی مستقبل اور ترقیاتی ضروریات پر منفی اثرات مرتب کرے۔صوبائی جنرل سیکرٹری عوام پاکستان پارٹی نےکہا کہ ان کی جماعت بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور صوبے کی ترقی کے لیے ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر یہاں کے عوام کا جائز حق ہے اور اس حق کا تحفظ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صوبے کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے اس کے جائز وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ پسماندگی کا خاتمہ ہو، روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور عوام کو بہتر تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *