Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوریحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیمسلم لیگ ق تحصیل نشتر لاہور کے نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاریخیرودیرو روڈ پر ڈکیتی کی واردات، یوسی وائس چیئرمین سمیت دو افراد لٹ گئےدادو میں ٹریفک حادثہ، نوڈیرو کا میونسپل ملازم الطاف حسین سیال جاں بحقبلوچستان میں گندم کا بحران سنگین، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 330 روپے تک پہنچ گیاچمن میں صرف 5 گھنٹوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے 3 افراد جاں بحقسردی شروع ہوتے ہی کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، شہری شدید مشکلات کا شکارگنداخہ میں بڑی چوری کی واردات پیٹرول پمپ سے 5 لاکھ روپے چوری

مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاج، مسماری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

نصیر آباد ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)

حاجی صدام حسین عمرانی کی قیادت میں احتجاج، غیر قانونی ڈپ ختم ہونے تک کیمپ جاری رہے گا، پلیانی برادری کا دوٹوک مؤقف

ڈیرہ مراد جمالی میں مراد شاخ میں غیر قانونی ڈپ کی تعمیر کے خلاف پلیانی برادری کا احتجاجی کیمپ اور دھرنا، مسماری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کی تعمیر کے خلاف پلیانی برادری کی جانب سے حاجی صدام حسین عمرانی کی قیادت میں احتجاجی کیمپ قائم کرکے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر پلیانی برادری کے افراد نے مراد شاخ میں تعمیر کیے گئے مبینہ غیر قانونی ڈپ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی ڈپ کو مسمار کرکے شاخ کی اصل حالت بحال کی جائےاحتجاجی کیمپ کے شرکاء نے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کی موجودگی ان کے لیے تشویش کا باعث ہے، اس لیے متعلقہ انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں اور مسئلے کو جلد از جلد حل کریں پلیانی برادری نے دوٹوک اعلان کیا کہ جب تک مراد شاخ میں مبینہ غیر قانونی ڈپ کو مسمار نہیں کیا جاتا، اس وقت تک احتجاجی کیمپ اور دھرنا جاری رہے گا۔ برادری کے افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے مطالبے کی منظوری اور مسئلے کے مستقل حل تک پُرامن احتجاج جاری رکھیں گےاحتجاجی شرکاء نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ معاملے کی فوری تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں اور غیر قانونی تعمیر ثابت ہونے کی صورت میں اسے ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ تنازع کا منصفانہ اور مستقل حل ممکن بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *