Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

سیلاب سے تحفظ؛ سندھ حکومت نے ورلڈ بینک سے 350 ملین ڈالر مانگ لیے

جام خان شورو نے بتایا کہ مجوزہ منصوبے کا مقصد سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کو ممکنہ سیلاب اور دیگر موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت دریائے سندھ کے دائیں کنارے کے علاقوں میں سیلاب سے تحفظ کے اقدامات کے ساتھ ثانوی شہروں میں شہری ریزیلینس بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب سے سندھ میں ایک کروڑ 46 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ صوبے کو مالی اور بنیادی ڈھانچے کی مد میں مجموعی طور پر 9 ارب 10 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے 17 لاکھ 10 ہزار مکانات بھی متاثر یا تباہ ہوئے تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کے تحت اب تک ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت متحرک کی جاچکی ہے، جبکہ 848 کلومیٹر سے زائد سڑکوں اور 205 کلومیٹر حفاظتی بندوں کی بحالی مکمل ہوچکی ہے۔

جام خان شورو کے مطابق سندھ میں 9 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر و مرمت کی گئی جبکہ 14 اضلاع میں ریسکیو 1122 کے 26 جدید اسٹیشنز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سندھ فلڈ ریزیلینس پروجیکٹ کی سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے کلیئرنس 30 اکتوبر تک متوقع ہے، جبکہ پی سی ون کی منظوری دسمبر 2026 اور ورلڈ بینک کے بورڈ سے حتمی منظوری مارچ 2027 تک متوقع ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مستقبل کے سیلاب اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دیہی و شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا سندھ حکومت کی ترجیح ہے، جبکہ مؤثر ڈرینیج، پائیدار شہری منصوبہ بندی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قدرتی خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہتر بنائی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *