Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہبی۔این۔پی کا قلات سنگداس چیک پوسٹ پر بھتہ وصولی ختم کرنے کا مطالبہسونا 2 روز وقفے کے بعد پھر مہنگا ؛ چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئیشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ مساجد میں چھپایا گیا فتنۃ الخوارج کا بارودی مواد اور اسلحہ برآمدمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدتلورالائی: شعور ماڈرن اسکول اینڈ اکیڈمی قلعہ سیف اللہ کے طلباء کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

پی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاری

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اٹک کے بعض علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس محدود کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے راولپنڈی کے مخصوص مقامات پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔ مراسلے میں بعض علاقوں میں 2G، 3G اور 4G نیٹ ورک سگنلز کی معطلی کی درخواست بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک کے بعض علاقوں اور اہم شاہراہوں کے اطراف بھی موبائل و انٹرنیٹ سروس محدود کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس میں براہمہ باہتر، گنجو، احاطہ، ٹیکسلا سٹی، واہ صدر، تھلیاں اور چکری سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سروسز محدود کرنے کی درخواست امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں کی گئی ہے۔ تاہم حتمی منظوری وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے دی جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ مارچ سے قبل راولپنڈی، اسلام آباد اور اٹک میں سیکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *