Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثرایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپسونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثرایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپسونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثر

کراچی: دھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی کیبلز متاثر ہوگئیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد بجلی کی کمپنی نے فوری طور پر عملہ تعینات کیا، جس نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے متاثرہ کیبلز کا فالٹ کم سے کم وقت میں دور کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ زیرِ زمین کیبل میں بھی ایک اور فالٹ سامنے آیا، تاہم اس کے باوجود 22 میں سے 20 پمپنگ موٹرز کو بجلی کی فراہمی جاری رہی۔ کے الیکٹرک کی ٹیم نے اضافی فالٹ کی بھی فوری طور پر درستگی یقینی بنائی۔

کے الیکٹرک کے مطابق تقریباً 3 ماہ قبل کے ڈبلیو ایس سی کو اس کے انفرااسٹرکچر میں بہتری کے لیے ایک مشاورتی منصوبہ پیش کیا گیا تھا، تاہم اس منصوبے پر کے ڈبلیو ایس سی کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاورتی منصوبے پر عمل درآمد سے کے ڈبلیو ایس سی کے انفرااسٹرکچر میں بہتری لائی جاسکتی ہے اور مستقبل میں متوقع فالٹس میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *