Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہپاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہ

معطل خواتین اساتذہ کو فوری بحال کیا جائے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے گورنمنٹ سردار عیسیٰ خان گرلز ہائی سکول کی معطل کی گئی خواتین اساتذہ فوری بحال کی جائے ان کی معطلی کی غیر جانب دار، شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ اساتذہ نے ادارے کے انتظامی معاملات کی بہتری اور مفاد سے متعلق کسی شکایت یا تحفظات کی نشاندہی کی ہے تو انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کا مؤقف بھی باقاعدہ طور پر سنا جانا چاہیے۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ معطل خواتین اساتذہ کے خلاف کارروائی کے تمام پہلوؤں کا منصفانہ جائزہ لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی قابلِ تعزیر یا محکمانہ خلاف ورزی ثابت نہیں ہوتی تو معطلی کے احکامات فوری طور پر واپس لے کر انہیں اپنی جائے تعیناتی پر خدمات جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ رہنماؤں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو باعزت، محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا محکمہ تعلیم کی ذمہ داری ہے، اس لیے کسی بھی شکایت پر دباؤ یا انتقامی کارروائی کے بجائے قانون، شفافیت اور انصاف کے اصولوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے، تاکہ ادارے کا تعلیمی ماحول بھی متاثر نہ ہو اور خواتین اساتذہ کے حقوق بھی محفوظ رہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *