Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلا

کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں جدہ ایئرپورٹ پر پارکنگ کے دوران ایک انجن میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے باہر نکال لیا گیا، تاہم بعد میں پی آئی اے نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق طیارہ جدہ ایئرپورٹ کے پارکنگ اسٹینڈ پر موجود تھا کہ انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر پائلٹ نے فوری طور پر مسافروں کو طیارے سے باہر نکالنے کا عمل شروع کردیا۔

مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا، جبکہ ایئرپورٹ کا فائر عملہ بھی فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔ مسافروں کو احتیاطی طور پر ایئرپورٹ کے کلینک بھی لے جایا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارے نے جدہ ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق لینڈنگ کی تھی۔ پارکنگ کے دوران گراؤنڈ اسٹاف کو ایک انجن میں آگ کا شبہ ہوا، جس پر پائلٹ نے ایس او پیز کے مطابق مسافروں کے انخلا کا فیصلہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کچھ مسافر جیٹی کے راستے طیارے سے باہر نکلے جبکہ باقیوں کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے نکالا گیا۔ اس دوران کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

پی آئی اے کے مطابق طیارے کی مکمل جانچ کے بعد آگ لگنے کا شبہ درست ثابت نہیں ہوا۔ واقعے کے باعث جدہ سے لاہور جانے والی پرواز 20 سے 22 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جبکہ 40 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا اور دیگر مسافر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *