Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہور

پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ نے علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں پاک مصر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان علاقائی معاملات پر مشاورت کا سلسلہ ریجنل فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے ذریعے بھی جاری رکھا جائے گا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *