Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑ

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرائے بڑھانے کا اعلان، دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی بھی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ مطالبات پر مقررہ مدت میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دی ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں، جس کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہیے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ 8 سے 17 اگست تک ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران وزیر پیٹرولیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹرانسپورٹرز کے چند مطالبات تسلیم کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد جاری ہے، تاہم بیشتر مطالبات اب بھی التوا کا شکار ہیں۔ اگر مقررہ مدت میں مطالبات پر مؤثر پیش رفت نہ ہوئی تو دوبارہ ملک گیر ہڑتال کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر ریلیف نہیں ملا۔ دسمبر اور اگست کی ہڑتالوں کے دوران کیے گئے وعدوں پر بھی فوری اور مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز مزید معاشی بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ سے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *